Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / آبی تنازعات کی یکسوئی کیلئے کے سی آر بات چیت کے حامی

آبی تنازعات کی یکسوئی کیلئے کے سی آر بات چیت کے حامی

حیدرآباد۔/15فبروری، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج کہا کہ وہ دریاؤں سے مربوط آبی تنازعات کی یکسوئی کیلئے مذاکرات کے خواہاں ہیں۔ عدالتوں میں اس مسئلہ کو لے جانے اور قانونی لڑائی لڑنے کے بجائے اس تنازعہ کو بات چیت کے ذریعہ حل کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے گوداوری اور کرشنا ندی کے پانی کی تقسیم اور اس کے مکمل استعمال کے حق میں بات کہی۔ چیف منسٹر نے کہا کہ کسانوں کے مفادات ہی ہمارا نصب العین ہے، ہم پانی کو تنازعہ کا شکار نہیں بنانا چاہتے اور نہ ہی اسے قانونی رکاوٹوں سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔ علحدہ ریاست تلنگانہ کی تحریک کی اصل وجوہات میں پانی بھی شامل ہے۔

TOPPOPULARRECENT