Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / آبی سہولتوں کی فراہمی میں لاپرواہی کے خلاف انتباہ

آبی سہولتوں کی فراہمی میں لاپرواہی کے خلاف انتباہ

نظام آباد:21؍ مارچ(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر ڈاکٹر یوگیتا راناضلع کے کاماریڈی، آرمور میں آبی سہولتوںکی فراہمی سے متعلق چیمبر میں کمشنر میونسپل کاماریڈی پٹاوی، آرمور میونسپل کمشنر سی راجو، میگا انجینئرنگ کپمنی کے اسسٹنٹ جنرل منیجر یوراج سے خصوصی جائزہ لیا۔ کاماریڈی شہر میں پینے کے پانی کی سربراہی میں کئی شکایتیں وصول ہورہے ہیں جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات پیش آرہی ہے ۔ 2014ء میں شروع کردہ اسکیم کی دیکھ بھال کی ذمہ داری متعلقہ کمپنی کی ہے لہذا پینے کے پانی کی سربراہی میں پیش آنے والے مسائل 25؍ مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔کمشنر میونسل پٹاوی نے کہا کہ مسائل کے بارے میں میگاانجینئرنگ کمپنی کو واقف کرانے کے باوجود بھی کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔ ضلع کلکٹرنے لاپرواہی برتنے کی صورت میں کاروائی کرنے کا انتباہ دیا۔ عہدیداروں کے ذریعہ پائپ لائن کے لیکج کا معائنہ کریںاور اس کی یکسوئی کیلئے اقدامات کریںاور اس کی رپورٹ پیش کریں۔ آرمور میونسپالٹی میں 114 کروڑ روپے سے شروع کردہ اسکیم کی تکمیل 20؍ نومبر تک مکمل کرنے کیلئے میگا انجینئرنگ کو ہدایت دیتے ہوئے سری رام ساگر بیاک واٹر سے تعمیر کئے جانے والے انٹکیمل کے علاوہ 4 ریزرویر کو مقرر کردہ نشانہ سے قبل مکمل کرنے کی آرمور میں فی الحال 12 ہزار خاندان ہے 2040 ء تک 70 ہزار خاندان ہوجانے کا اندازہ ہے ۔لہذا پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات کریں۔ گھر گھر کو پینے کا پانی فراہمی کیلئے نل کنکشن کیلئے پائپ لائن کی تنصیب دو ماہ سے کاموں کی انجام دہی میں لاپرواہی برتنے پر ناراضگی ظاہر کی یہ اسکیم کو واٹر گرڈ سے جوڑا جارہا ہے۔ لہذا فوری اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ کاموں کی انجام دہی کیلئے ویلپور سے ریتی کی سربراہی کیلئے ایک کواری مختص کرنے کی عہدیداروں ہدایت دی ۔

TOPPOPULARRECENT