Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / آبی وسائل نظام کے تعلق سے اسرو کے ساتھ تلنگانہ کا معاہدہ

آبی وسائل نظام کے تعلق سے اسرو کے ساتھ تلنگانہ کا معاہدہ

حیدرآباد 4 اگسٹ ( پی ٹی آئی ) ریاستی محکمہ آبپاشی کی جانب سے اتوار کو ہندوستانی خلائی تحقیق کے ادارہ ( اسرو ) کے ساتھ ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے جائیں گے ۔ یہ مفاہمت تلنگانہ آبی وسائل انفارمیشن سسٹم کے قیام کے سلسلہ میںہوگی ۔ ایک سرکاری اعلامیہ میں بتایا گ یا ہے کہ اس نظام کے تحت فضا سے ریاست کے آبی وسائل پر نظر رکھی جائیگی اور اسرو نئے سٹیلائیٹ تصاویر سے اس کو اپ ڈیٹ کرتا رہیگا ۔ نئے نظام کا قیام اسرو کے نیشنل ریموٹ سنسگ سنٹر نے عمل میں لایا ہے ۔ اس یادداشت مفاہمت پر 7 اگسٹ کو دستخط کئے جائیں گے ۔ وزیر آبپاشی ہریش راؤ اور اسرو صدر نشین کرن کمار موجود رہیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT