Monday , March 27 2017
Home / اضلاع کی خبریں / آتماکور میں سڑک حادثہ ڈرائیور شدید زخمی

آتماکور میں سڑک حادثہ ڈرائیور شدید زخمی

آتماکور۔ 9 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آتما کور کے قریب دھرماپور کے پاس آج صبح 6 بجے سڑک حادثہ پیش آیا۔ آٹو ٹرالی سڑک سے اُتر گیا جس کی وجہ سے عظمت اللہ نامی ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔ مقامی عوام نے ان کو آتماکور کے سرکاری دواخانہ منتقل کیا ۔ تفصیلات کے مطابق مکتھل کے رہنے والے عظمت اللہ کا انڈوں کا کاروبار ہے جوکہ ہر روز ٹرالی آٹو سے آتماکور سے انڈے لے جایا کرتے تھے۔ آج بھی اسی کام سے آرہے تھے کہ صبح کا وقت رہنے کی وجہ نیند کا غلبہ میں آکر گاڑی سڑک سے اُتر گئی اور عظمت اللہ شدید زخمی ہوگئے۔ ڈاکٹروں نے عظمت اللہ کو نازک حالت کو دیکھ کر محبوب نگر کے ایس وی ایس دواخانہ کو روانہ کیا۔ اس موقع پر آتماکور کے مسلم نوجوانوں نے ان کی مدد کی۔ اس موقع پر محمد منا، محمد عمران، سلیم ظہیر شاہ رخ امیر اور دوسروں نے شرکت کی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT