Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / آتما کور بس ڈپو کی اراضی کیلئے ضلع کلکٹر سے نمائندگی

آتما کور بس ڈپو کی اراضی کیلئے ضلع کلکٹر سے نمائندگی

آتماکور۔ 23 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ونپرتی ضلع کلکٹر کی جانب آتماکور کے دورہ کے موقع پر آتماکور مجلس متحدہ عمل (جے اے سی) کی جانب سے ضلع کلکٹر شویتا موہنتی سے آتماکور بس ڈپوکیلئے جو اراضی الاٹ کی تھی، اس کو جلد از جلد بحال کرنے اور آتما کور میں بس ڈپو بنانے میں جو بھی رکاوٹیں ہیں، ان کو دور کرنے کا مطالبہ کیا۔ ضلع کلکٹر نے وفد کو تیقن دیا کہ وہ جلد از جلد ڈپٹی کلکٹر سے اس تعلق سے بات کرکے تحصیلدار کو اس میں ہونے والی رکاوٹیں دور کرکے اس مسئلہ کو حل کریں گے۔ بس ڈپو کے خواب کو پورا کریں گے۔ اس موقع پر مجلس متحدہ عمل کے قائدین دیوادینم، سرینواس، عبدالواحد، روی کمار یادو، وینکٹ نرسملو، ملیش، محمد امیر، فخرالدین اور دوسرے موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT