Friday , October 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / آتما کور کو ریونیو ڈیویژن بنانے کا مطالبہ

آتما کور کو ریونیو ڈیویژن بنانے کا مطالبہ

آتما کور۔/9اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آتما کور میں صبح سے گاندھی چوک مجلس متحد عمل کی جانب سے مہا دھرنا منظم کیا گیا جس میں تمام سیاسی سماجی مذہبی قائدین نے شرکت کی۔ تمام قائدین اور عوام کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ آتما کور کو ریونیو ڈیویژن بنایا جائے جس سے مخاطب کرتے ہوئے گاڈی کرشنا مورتی نے کہا کہ یہاں کی ترقی کیلئے اقدامات کرنا ہے اس لئے آتما کور کی ترقی کیلئے اس کے درجہ کو بڑھایا جائے۔ جناب عبدالواحد نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آتما کور دراصل ہمدردی کا علاقہ ہے کیونکہ یہاں کے عوام حود پانی کم استعمال کرکے دوسرے علاقوں کو پانی پہنچارہے ہیں۔ آتما کور سے صرف تین کیلو میٹر کے فاصلے پر کرشنا ندی بہتی ہے اور یہاں پر جورالہ پراجکٹ ہے جن کو پروا پلانٹ موجود ہے یہاں پر قدرتی وسائل موجود ہیں پچھلے الیکشن سے پہلے تک آتما کور حلقہ اسمبلی تھا مگر اس کو منقسم کرکے آتما کور کو حلقہ اسمبلی مکتھل میں شامل کیا گیا ۔ یہاں کے عوام کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے جس پر یہاں کے عوام نے صبر کیا پھر یہاں کے منڈل کو بھی منقسم کرکے نئے منڈل کے طور پر امرچنتہ کو کیا گیا ، عوام اسی طرح صبر کرتے تو یہاں کے عوام کا جینا بھی مشکل ہوگا۔ اس لئے تمام سیاسی پارٹیاں اپنے جھنڈوں کو بازو رکھ کر صرف آتما کور کی ترقی اور ریونیو ڈیویژن بنانے تک اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گی اور اپنی جدوجہد میں شدت بھی پیدا کریں گی اس لئے عوام صرف آتما کور کی ترقی کیلئے آگے آئیں، اس موقع پر عوامی قائدین رام لکشما ریڈی، گاڈی کرشنا مورتی، جناب شبیر احمد الفلاح چیرمین، محمد سراج احمد، وینکٹ نرسملو، اشونی کمار، عبدالروف ، شیویادو، سینو، سرپنچ گنگادھر گوڑ، عبدالسمیع، محمد صادق، جہانگیر، عمر خطاب، رمیش اور دوسروں نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT