Wednesday , June 28 2017
Home / شہر کی خبریں / آج آٹو بند اور’ چلو اسمبلی ‘احتجاج

آج آٹو بند اور’ چلو اسمبلی ‘احتجاج

حیدرآباد۔/15مارچ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ آٹو ڈرائیورس جے اے سی نے 16مارچ کو ایک روزہ آٹو بند کی اپیل کرتے ہوئے ’چلو اسمبلی ‘ احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آٹو ڈرائیورس کا مطالبہ ہے کہ حکومت فوری اولا اور اوبیر انتظامیہ کے ذمہ داروں کو گرفتارکیا جائے۔ آٹو ڈرائیورس کا دعویٰ ہے کہ ان کمپنیوں کو مقررہ کیاب شرح یا آٹو کلو میٹر شرح طئے کرنے کا قانونی حق نہیں ہے۔ یہ لوگ آٹو ڈرائیورس کا روزگار چھین رہے ہیں۔ ان کے دیگر مطالبات میں ڈیزل سے چلنے والے آٹوز کو بند کرنے کا مطالبہ بھی شامل ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT