Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / آج اردو کانفرنس و مولانا ابوالکلام آزاد ڈے تقریب

آج اردو کانفرنس و مولانا ابوالکلام آزاد ڈے تقریب

ڈپٹی چیف منسٹر افتتاح کریں گے ، جناب عامر علی خاں اور ارکان کونسل کی شرکت
حیدرآباد ۔ 15 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : تلنگانہ اردو فورم ۔ مظہر ایجوکیشنل سوسائٹی وایرا ٹائلنٹ اسکول کی جانب سے اردو زبان کے حل طلب مسائل اور اس کو روزگار کی زبان بنانا ، آر ٹی سی بورڈز پر اردو کے بورڈ آویزاں کرنا ، تمام سرکاری محکموں میں اردو کے درخواستیں قبول کرنا ، اردو اوپن اسکولس کا قیام ، اردو اساتذہ کے تقررات بالخصوص  امدادی اسکولس میں اردو اساتذہ کے تقررات اور ان کے گرانٹس کی اجرائی ، اردو ٹرانسلیٹرس کے تقررات ، خانگی انگریزی مدارس میں اردو بحیثیت ایک مضمون اور نئی نسل کو اردو لکھنا پڑنا سکھانا ، مولانا ابوالکلام آزاد جنہوں نے جنگ آزادی میں جو رول ادا کیا وہ ایک شعلہ بیان مقرر تھے ۔ اس موقع پر مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش منائی جائے گی ۔ جناب سید فصیح اللہ سکریٹری ایراٹائلنٹ اسکول نے بتایا کہ اردو کانفرنس مولانا ابوالکلام آزاد ڈے راجندر نگر پلر نمبر 233 ایرا ٹائلنٹ اسکول پر 10 بجے دن بروز چہارشنبہ 16 نومبر کو منعقد ہوگا ۔ جناب محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ کانفرنس کا افتتاح کریں گے ۔ جناب محمد فرید الدین ایم ایل سی ، جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست ، جناب محمد فاروق حسین ایم ایل سی ، پروفیسر ایس اے شکور سکریٹری ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی ، جناب محمد محمود علی ، ڈسٹرکٹ انسپکٹنگ آفیسر انٹر میڈیٹ بورڈ رنگاریلای ، جناب اعظم علی خرم سینیئر ٹی آر ایس قائد ، جناب ساجد بن عبدالعزیز کنوینر کانفرنس نے بتایا کہ جناب محمد اسمعیل الرب انصاری اس اردو کانفرنس کی صدارت کریں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9392488754 پر ربط کریں ۔۔
پرانے نوٹوں کے ذریعہ ٹریفک کے جرمانہ کے بقایاجات ادا کرنے کی سہولت
حیدرآباد 15نومبر (سیاست نیوز) حیدرآباد ٹریفک پولیس نے منسوخ شدہ ایک ہزار روپئے اور پانچ سو روپئے کی کرنسی نوٹوں کے ذریعہ ٹریفک کے جرمانہ کے بقایاجات ادا کرنے کی سہولت دی ہے ۔ ای سیوا ‘ می سیوا سنٹرس ‘ ٹریفک ‘ کمپونڈنگ بوتھ اور دیگر مجاز مقامات پر یہ ادائیگیاں 24نومبر تک کی جاسکتی ہے ۔ ایل ایس چوہان ڈی سی پی ٹریفک حیدرآباد نے کہا کہ زیر التوا چالانات کی ادائیگی میں سہولت کا موقع عوام کو دیا جارہا ہے جس سے وہ استفادہ کرتے ہوئے اپنے چالانات کے بقایاجات ادا کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT