Tuesday , June 27 2017
Home / کھیل کی خبریں / آج اشون کی فٹنس اور کوہلی کافارم توجہ کا مرکز

آج اشون کی فٹنس اور کوہلی کافارم توجہ کا مرکز

روہت پر نظریں‘نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اپ مقابلہ

لندن۔27مئی(سیاست ڈاٹ کام)   ویراٹ کوہلی کی قیادت میں خطاب کا دفاع کے لئے چیمپئنز ٹرافی میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کل یہاں اپنے پہلے پریکٹس میچ میں نیوزی لینڈ کا سامنا کرے گی اور سب کی نگاہیں طویل عرصے بعد ٹیم میں واپسی کر رہے آف اسپنر روی چندرن اشون کی فٹنس پر ہوں گی۔ ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑی انڈین پریمیئر لیگ کے10  ویں ایڈیشن میں کھیل کر لندن پہنچے ہیں جہاں ان کا واحد مقصد خطاب کا دفاع کرنا ہوگا۔ اگرچہ غیر ملکی زمین پر ہمیشہ تروپ کا پتہ ثابت ہونے والے تجربہ کار آف اسپنر اشون تقریباً ڈیڑھ ماہ آرام کرنے کے بعد پوری طرح ترو تازہ ہوکر ٹیم کے ساتھ یہاں پہنچے ہیں اور ان کی فٹنس کے بارے میں جاننے کے لئے یہ پریکٹس میچ اہم ثابت ہوگا۔اشون نے لمبے اور تھکا دینے والے ٹیم کے گھریلو ٹسٹ سیزن کے تمام13 میچوں میں مسلسل ٹیم کی نمائندگی کی ہے اور وہ اس دوران سب سے زیادہ کامیاب بولر بھی ثابت ہوئے ۔اس کے علاوہ ٹیم کے کھلاڑیوں کے لئے آئی پی ایل کے ٹوئنٹی 20 فارمیٹ کے بعد خود کو50 اوور کے کھیل کے لئے تیار کرنا اور برطانیہ کے حالات میں خود کو ڈھالنا بھی نیوزی لینڈ کے خلاف میچ اہم ثابت ہوگا۔ پریکٹس میچ ہونے کی وجہ سے ہندوستانی ٹیم کے تمام 15 کھلاڑیوں کو بھی اس میں کھیلنے کا موقع مل سکتا ہے جو تیاری کے لحاظ سے ضروری ہوگا۔ہندوستان نے اسی سال گھریلو سر زمین پر نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ونڈے سیریز کھیلی تھی اور اس میں اس نے 3-2  کی کامیابی حاصل کی  لیکن یہ بھی حقیقت ہے اس سیریز میں نیوزی لینڈ  ٹیم نے میزبان ٹیم کو سخت پریشان بھی کیا تھا۔ اس پانچ میچوں کی سیریز میں ٹام لاتھم نے61 کے اوسط سے سب سے زیادہ 244 رن بنائے تھے جبکہ کین ولیمسن، راس ٹیلر، مارٹن گپٹل بھی اہم  ثابت ہوئے تھے ۔ وہیں بولروں میں ٹم ساؤتھی، ٹرینٹ بولٹ سب سے زیادہ کامیاب رہے ۔ہندوستانی ٹیم کے لئے کپتان وراٹ کوہلی کے لئے اپنا فارم ثابت کرنا بھی فی الحال اہم ہوگا اور ان کی فارم بھی سب کی توجہ رہے گی کیونکہ آئی پی ایل  میں کوہلی کافی ناکام رہے تھے اور ان کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور پلے آف کی دوڑ سے سب سے پہلے باہر ہو گئی تھی۔ تیسری مرتبہ چیمپئن بنی ممبئی انڈینس کے اسٹار آل راؤنڈر اور کپتان کوہلی کی نظروں میں اچھا تاثر قائم والے ہاردک پانڈیا بھی آخری الیون میں جگہ بنانے کے لئے کوشش کریں گے ۔ بیٹسمینوں میں روہت نے پچھلے کچھ عرصے میں کچھ خاص مظاہرہ نہیں کیا اور وہ فٹنس کو لے کر بھی سوالوں کے گھیرے میں ہیں۔ ممبئی کے لئے انہوں نے وجے ہزارے میں کچھ میچ کھیلے تھے لیکن پھر چوٹ کی وجہ انہیں تقریباً ڈھائی ماہ تک میدان سے باہر رہنا پڑا تھا لیکن آئی پی ایل میں واپسی کرکے انہوں نے نہ صرف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا بلکہ اپنی کپتانی میں ٹیم کو چیمپئن بھی بنایا۔روہت فی الحال اچھے فارم میں ہیں اور ٹیم انتظامیہ نے ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں دوبارہ اوپننگ کی اہم ذمہ داری سونپی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT