Wednesday , August 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / آج افریقہ ۔انگلینڈ ٹسٹ سیریز کا آغاز میزبان ٹیم اور ڈیل اسٹین کا پہلا مقام خطرہ میں

آج افریقہ ۔انگلینڈ ٹسٹ سیریز کا آغاز میزبان ٹیم اور ڈیل اسٹین کا پہلا مقام خطرہ میں

ڈربن ۔25 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام )جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کوآئی سی سی ٹسٹ درجہ بندی میںپہلے مقام  کے دفاع کیلئے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں  کامیابیدرکار ہے ۔ مہمان ٹیم کیخلاف 1-0 کی  شکست کی صورت میں بھی میزبان ٹیم 2 درجے تنزلی کا شکار ہو کر تیسرے نمبر پر چلی جائے گی۔ فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کو بھی پہلے مقام  کے دفاع کیلئے عمدہمظاہرہ کرنے کا دباو ہو گا اگر وہ بہتر مظاہرہ نہ کر پائے تو اشون ان سے پہلا مقام  چھین لیں گے۔ جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان ٹسٹ سیریز کل سے شروع ہو گی۔ جنوبی افریقہ ٹیم 114 نشانات کے ساتھ پہلے نمبر پر  ہے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم 99 نشانات کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔ جنوبی افریقہ کو مہمان ٹیم کے خلاف سیریز میں 1-0 سے بھی شکست ہوئی تو اسے وہ جولائی 2014 کے بعد پہلی مرتبہ پہلے مقام  سے محروم ہو جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT