Monday , September 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / آج انگلینڈ ۔ آسٹریلیا دوسرا ونڈے

آج انگلینڈ ۔ آسٹریلیا دوسرا ونڈے

لندن ، 4 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) ورلڈ کپ ہولڈرز آسٹریلیا کی انگلینڈ کے مقابل پہلے ڈے؍نائٹ ونڈے انٹرنیشنل میں جمعرات کو ساؤتھمپٹن میں 59 رنز کی جیت کے بعد اوئن مورگن کی میزبان ٹیم کو سنبھلنے کیلئے زیادہ وقت دستیاب نہیں کیونکہ کل ہفتہ کو انھیں لارڈز میں دوسرا ونڈے کھیلنا ہے۔ گزشتہ روز وکٹ کیپربیٹسمن میتھیو ویڈ کے تیز رفتار 71* رنز (50 گیندیں) نے آسٹریلیا کو 305/6 تک پہنچایا۔ لیگ اسپنر عادل رشید نے 4/59 کی بولنگ کی۔ تاہم انگلش بیٹسمین بری طرح ناکام ہوئے اور 194/4 کے بعد پوری ٹیم 246 پر آؤٹ ہوگئی۔ ویڈ کو میچ ایوارڈ ملا۔

TOPPOPULARRECENT