Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / آج بنگلہ دیش اے ٹیم سے مقابلہ تمام نظریں رائنا پر مرکوز

آج بنگلہ دیش اے ٹیم سے مقابلہ تمام نظریں رائنا پر مرکوز

بنگلورو ، 15 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسٹار بیٹسمن سریش رائنا آنے والی جنوبی افریقہ سیریز سے قبل بعض دیگر نسبتاً نئے کھلاڑیوں کے ساتھ کچھ بیٹنگ پریکٹس کرلینا چاہیں گے جبکہ انڈیا اے بھرپور طاقت والے بنگلہ دیش اے کا تین میچ کی ونڈے سیریز میں مقابلہ کرے گا، جو کل یہاں شروع ہورہی ہے۔ بعض دیگر کھلاڑی جو سلیکٹرز کو متاثر کرنا چاہیں گے، کرون نائر، کیدار جادھو، منیش پانڈے، دھول کلکرنی اور کرن شرما ہیں۔ تاہم چہارشنبہ کو سب کی نظریں رائنا پر رہیں گی جو تین ماہ کے وقفے کے بعد مسابقتی کرکٹ میں واپس ہورہے ہیں، جبکہ وہ آخری بار ہندوستان کے مایوس کن دورۂ بنگلہ دیش کے دوران کھیلے تھے۔ جہاں تک طویل طرز کا معاملہ ہے، اب سلیکٹرز کے شمار میں نہ رہنے والے رائنا چاہیں گے کہ معیاری بنگلہ دیشی ٹیم کے خلاف اچھا مظاہرہ پیش کریں۔

TOPPOPULARRECENT