Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / آج بی یو ایم ایس (یونانی) داخلے کونسلنگ کا پروگرام

آج بی یو ایم ایس (یونانی) داخلے کونسلنگ کا پروگرام

حیدرآباد ۔ 20 اکٹوبر (سیاست نیوز) پہلی دفعہ بی یو ایم ایس (یونانی) میں داخلے کیلئے ویب کونسلنگ 27 اور 28 اکٹوبر کو ہورہی ہے۔ اس ضمن میں ادارہ سیاست کے زیراہتمام ایک کونسلنگ پروگرام جمعہ 21 اکٹوبر 2:30 بجے دن زیرنگرانی جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹر سید غوث الدین کوآرڈینیٹر پروگرام کے بموجب ڈاکٹر شہزادی بیگم پرنسپل گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج، ڈاکٹر محمد توفیق العارف یونانی کالج، ڈاکٹر کلیم الرحمن عبدالحق یونانی کالج کرنول شرکت کریں گے۔ ایم اے حمید کونسلنگ کا طریقہ بتائیں گے۔ سید خالد محی الدین اسد کنوینر نے بی یو ایم ایس انٹرنس ٹسٹ کامیاب رینک ہولڈرس سے طلباء و طالبات سے شرکت کی اپیل کی۔

TOPPOPULARRECENT