Tuesday , June 27 2017
Home / شہر کی خبریں / آج تنظیم تحفظ اردو کا سمینار ، ادبی و مزاحیہ مشاعرہ

آج تنظیم تحفظ اردو کا سمینار ، ادبی و مزاحیہ مشاعرہ

حیدرآباد ۔ 24 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : تنظیم تحفظ اردو کے زیر اہتمام یوم ریاستی سرکاری زبان کے موقع پر 25 مئی کو اردو گھر مغل پورہ میں شام 6 بجے ایک سمینار بعنوان ’ریاستی سرکاری زبانیں ، حکومت اور ہماری ذمہ داریاں ‘ منعقد ہوگا ۔ پروفیسر مجید بیدار صدارت کریں گے ۔ جناب عارف الدین احمد صدر تنظیم کی نظامت ہوگی ۔ جناب فاروق حسین ایم ایل سی ، نواب محمد کاظم علی خاں صدر امبیڈکر نیشنل کانگریس ، این آر آئی جناب ایم اے نعیم ، جناب ایم ایم اے فاروقی او ایس ڈی حکومت ، جناب ایم اے ماجد ، جناب محمد امام تحسین ، جناب عبدالمقیت محی الدین چندا ، محترمہ عظمیٰ شاکر ، ڈاکٹر خواجہ مظفر الدین ، قادر شریف مہمانان خصوصی و اعزازی شرکت کریں گے ۔ اس موقع پر جناب ایم اے نعیم و محترمہ عزیز محبوب کو تہنیت پیش کی جائے گی ۔ جب کہ ایس ایس سی و انٹر میڈیٹ میں کامیابی پر طلباء و طالبات کو تہنیت پیش کی جائے گی ۔ ڈاکٹر سیدہ زہرا بیگم ، ڈاکٹر مصطفی علی سروری ، ڈاکٹر حمیرا تسنیم ، ڈاکٹر عائشہ بیگم مقالہ پیش کریں گے ۔ شام 7 بجے ادبی و مزاحیہ مشاعرہ شاعر جناب شفیع اقبال کی صدارت منعقد ہوگا ۔ شعراء مسرس انجم شافعی ، ڈاکٹر معین امر بمبو ، ڈاکٹر رحیم رامیش ، جناب امیر نصرتی ، جناب لطیف الدین ، ہنس مکھ حیدرآبادی ، صاحبزادہ مجتبیٰ فہیم ، ڈاکٹر فہیم صدیقی ، جناب انجی کمار گوئل ، محمد بن احمد باوزیر ، محترمہ عزیزہ محبوب ، محترمہ اسریٰ منظور ، دیپک والمیکی ، ڈی سرینواس کلام سنائیں گے ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT