Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / آج جزوی سورج گہن‘ 10.12 شب تا 2.37 گہن ملک میں نظر نہیں آئیگا

آج جزوی سورج گہن‘ 10.12 شب تا 2.37 گہن ملک میں نظر نہیں آئیگا

حیدرآباد 12 ستمبر ( سیاست نیوز ) جزوی سورج گہن اتوار 13 ستمبر کو واقع ہوگا ۔ ہندوستان سے اسکا مشاہدہ نہیں کیا جاسکے گا تاہم انٹارٹیکا ، جنوبی آفریقہ اور بحرہند و دیگر مقامات لوساکا ، زمبیا ، ہرارے ، زمبابوے ، کیپ ٹاون ، ڈربن ، پریٹوریا اور جوہانسبرگ سے سورج گہن کا مشاہدہ کیا جاسکے گا۔ سورج گہن کا ہندوستانی وقت کے مطابق 10 بجکر 12 منٹ شب آغاز اور 2 بجکر 37 منٹ صبح اختتام ہوگا ۔ کیپ ٹاون کے لوگ تقریبا 40 فیصد سورج گہن کا مشاہدہ کرسکیں گے جبکہ چاند سورج کے 40 فیصد حصہ کو ڈھک لے گا ۔ بتایا گیا کہ کیپ ٹاون میں جیسے سورج طلوع ہوگا سورج گہن کا آغاز ہوچکا ہوگا ۔ آئندہ اور سال کا آخری چاند گہن 28 ستمبر کو واقع ہوگا جبکہ گہن کے ابتدائی حصہ کا ہندوستان سے مشاہدہ کیا جاسکے گا ۔ آئندہ مکمل سورج گہن 9 مارچ 2016 کو واقع ہوگا جس کو ہندوستان سے جزوی طور پر دیکھا جاسکے گا ۔ اس کے بعد اگلا سورج گہن 26 دسمبر 2019 کو واقع ہوگا ۔ آئندہ مکمل چاند گہن ، 7 اگست 2017 کو ہندوستان سے جزوی طور پر دیکھا جاسکے گا ۔

TOPPOPULARRECENT