Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / آج خواتین کے سیمی فائنلس

آج خواتین کے سیمی فائنلس

ومبلڈن۔12جولائی(سیاست ڈاٹ کام) ومبلڈن میں آج خواتین کے سنگلز زمرے کے سیمی فائنل مقابلے کھیلے جائیں گے اور ان مقابلوں میں 7 مرتبہ کی گرانڈ سلام چیمپئن امریکی ٹینس اسٹار وینس ولیمس سب سے معمر کھلاڑی ہیں اور وہ 37 برس کی عمر میں گرانڈ سلام کا سیمی فائنل کھیلیں گی اور اس مقابلے میں ان کی حریف برطانیہ کی نوجوان کھلاڑی جوہان کونٹا ہوںگی جو فرنچ اوپن 2017 کے بعد ومبلڈن خطاب کے لئے نوجوان کھلاڑیوں میں سب سے مضبوط دعویدار بن کر ابھریں ہیں۔دوسری جانب وینس ولیمس اپنے تجربات کو بروئے کار لاتے ہوئے ایک اور فائنل میں رسائی کیلئے پرعزم ہیں۔ دوسرے سیمی فائنل میں سابق فرنچ اوپن چیمپئن اسپین کی گاربین مگوروزا کا سامنا مگڈالینا رائیبریکوا سے ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT