Thursday , August 24 2017
Home / دنیا / آج سوپر منگل، امریکی پرائمریز کا ایک اور اہم مرحلہ

آج سوپر منگل، امریکی پرائمریز کا ایک اور اہم مرحلہ

واشنگٹن ۔ 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی تاریخ میں امیدوار کے انتخابات آج فیصلہ کن مرحلہ میں پہنچ گئے جبکہ پانچ ریاستوں میں ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہلاری کلنٹن کی قسمت کا فیصلہ ہوجائے گا۔ ان پانچ ریاستوں فلوریڈا، لینوائے، میسوری، شمالی کیرولینا اور اوہائیو میں ری پبلکن اور ڈیموکریٹک پارٹی کے پرائمریز کیلئے رائے دہی مقرر ہے۔ ان کے انتخابی نتائج سے فیصلہ ہوجائے گا کہ صدر امریکہ کے عہدہ کیلئے دوڑ میں سے کون باہر ہوجائے گا اور کون برقرار رہے گا۔ ری پبلکن پارٹی کی جانب سے ٹرمپ کو بحیثیت امیدوار نامزدگی حاصل ہونے کا امکان ہے جبکہ ہلاری کلنٹن کو اپنے حریف برنی سینڈرس سے سخت مسابقت درپیش ہے۔

TOPPOPULARRECENT