Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / آج سیاست ایس ایس سی تلگو کوئسچن بنک کی رسم اجراء

آج سیاست ایس ایس سی تلگو کوئسچن بنک کی رسم اجراء

حیدرآباد /6 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ایس ایس سی زبان دوم تلگو کو کوئسچن بنک کی رسم اجرائی جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست کے ہاتھوں کل ہفتہ 7 اکٹوبر ، 4.30 بجے شام محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر مقرر ہے ۔ جناب آصف پاشاہ سابق وزیر و صدر مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی مہمان خصوصی ہوں گے ۔ آئی نہرو بابو ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر بہادرپورہ ، محمد ساجد علی سکریٹری اقراء مشن اسکول اعزازی مہمان ہونگے ۔ جناب احمد بشیر الدین فاروقی ریٹائرڈ ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر کے زیر نگرانی ماہر تلگو اساتذہ نے اس کو مرتب کیا ۔ اسکولی طلبہ اساتذہ ، ذمہ داران سے ایم اے حمید نے وقت پر شرکت کی اپیل کی ۔ ماڈل پیپرس پر مشتمل سوالات کی کتاب بونافائیڈ پیش کرکے مفت حاصل کرسکتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT