Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / آج سیاست ایس ایس سی کوسچن بینک کی رسم اجرائی

آج سیاست ایس ایس سی کوسچن بینک کی رسم اجرائی

حیدرآباد۔/20جنوری، ( سیاست نیوز) ایس ایس سی انگلش میڈیم کے پانچ مضامین کا کوسچن بینک ادارہ سیاست کے زیر اہتمام شائع ہوچکا ہے۔ اس کی رسم اجرائی 21جنوری جمعرات شام 4:30 بجے جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر’سیاست‘ کے ہاتھوں عمل میں آئے گی۔ مہمان خصوصی مسٹر عابد رسول خاں چیرمین میناریٹی کمیشن اور اعزازی مہمانان مسٹر آئی نہرو بابو ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر اور شاکر احمد ( بوسٹن اسکول ) خلیل الرحمن( نیو ماڈل اسکول ) رہیں گے۔ جناب احمد بشیر الدین فاروقی ریٹائرڈ ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر کے زیر نگرانی یہ کتاب ماہر ین نے مرتب کی ہے۔
ایم اے حمید نے طلباء و سرپرستوں اور اسکول ذمہ داروں سے وقت پر شریک ہوکر فری کتاب حاصل کرنے کی خواہش کی۔

TOPPOPULARRECENT