Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / آج سیمی فائنلس ، فیڈرر ، جوکووچ اور نڈال ایکشن میں

آج سیمی فائنلس ، فیڈرر ، جوکووچ اور نڈال ایکشن میں

لندن ۔ 20 نومبر ۔ (سیاست ڈاٹ کام )اے ٹی پی ورلڈ ٹور کے سیمی فائنلس ہفتہ کے دن منعقد ہورہے ہیں جس میں پہلا مقابلہ عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ اور 14 مرتبہ کے گرانڈ سلام چمپیئن نڈال کے درمیان ہوگا جیسا کہ فیڈرر کے خلاف راؤنڈ رابن مقابلے میں شکست کے بعد جوکووچ نے اپنے آخری لیگ مقابلے میں ٹامس برڈچ کو 6-3، 7-5 سے شکست دی ہے ۔ دوسری جانب فیڈرر کو اپنے مرحلے کے آخری مقابلے میں جاپانی ٹینس اسٹار کائی نشی کوری کو شکست دینے کیلئے سخت جدوجہد کرنی پڑی ،تاہم وہ 7-5، 4-6، 6-4 کی کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنے گروپ میں سرفہرست مقام حاصل کیا ہے ۔ تاہم ان کے خلاف سیمی فائنل میں حریف کھلاڑی کا تادم تحریر فیصلہ نہیں ہوسکا تھا کیونکہ گروپ مرحلے کے آخری مقابلے میں برطانیہ کے نمبر ایک اینڈی مرے اور سوئٹزرلینڈ کے نمبر 2 کھلاڑی اسٹانسلس واؤرینکا کے درمیان کھیلا جانا ہے اور اس مقابلے کا فاتح کھلاڑی فیڈرر کا حریف ہوگا ۔ فیڈرر نے سیمی فائنل میں رسائی سے قبل عالمی نمبر ایک جووکوچ کے رواں ٹورنمنٹ میں 23 مقابلوں کے کامیاب سلسلہ کو توڑا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT