Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / آج سے آر ایس ایس کا اجلاس ‘ امیت شاہ کی شرکت

آج سے آر ایس ایس کا اجلاس ‘ امیت شاہ کی شرکت

نئی دہلی 31 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) آر ایس ایس اور اس کی 40 ہم خیال تنظیموں کا ایک اجلاس کل یہاںشروع ہونے والا ہے جس میں امکان ہے کہ بی جے پی کے صدر امیت شاہ اور سنگھ پریوار کے دوسرے اعلی قائدین بھی شرکت کرینگے ۔ یہ اجلاس کیشو دھام میں منعقد کو رہی ہے اور اس میں سنگھ کی تنظیموں کی جانب سے کئے گئے اب تک کے کاموں کا جائزہ لیا جائیگا ۔ ایک سینئر عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا یہ کہ بائیں بازو کے اقتدار والی ریاست کیرالا میں آر ایس ایس کارکنوں پر حملے ‘ ہریانہ کے حالیہ تشدد اور دوسرے مسائل پر بھی اس اجلاس میں غور کیا جائیگا ۔ آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت اس اجلاس کی صدارت کرینگے ۔

 

کشمیر :اسکولی بچوں کو کمرتوڑ بستوں سے نجات دلانے کمیٹی کی تشکیل
سری نگر31اگست (سیاست ڈاٹ کام ) جموں وکشمیر حکومت نے اسکولی بچوں کے بستوں کا بوجھ کم کرنے کے لئے ماہرین کی ایک چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔ تشکیل کردہ کمیٹی اسکولی بستوں کا وزن کم کرنے سے متعلق تجاویز پر مبنی رپورٹ ایک ماہ میں حکومت کو پیش کریگی۔دوسری جانب جموں وکشمیر ہائیکورٹ نے اسکولی بچوں کے بھاری برکم بستوں کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ معاملے کو ہلکے میں نہیں لیا جاسکتا ہے ۔ چیف جسٹس بدر دریز احمد اور جسٹس سنجیو کمار پر مشتمل ڈویژن بنچ نے گذشتہ روز معاملے پر سماعت کرکے کہا کہ بھاری بھرکم بستوں کے معاملے میں تعمیلی رپورٹ عدالت میں جمع کروائی جائے ۔

TOPPOPULARRECENT