Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / آج سے تلگودیشم پارٹی کی ’ کسان یاترا ‘

آج سے تلگودیشم پارٹی کی ’ کسان یاترا ‘

حکومت کو خواب غفلت سے بیدار کرنا مقصد : چندر شیکھر ریڈی
حیدرآباد 5 نومبر ( این ایس ایس ) ٹی آر ایس حکومت پر زرعی شعبہ کو مکمل نظر انداز کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے تلگودیشم پولیٹ بیورو کے رکن آر چندر شیکھر ریڈی نے کہا کہ پارٹی قائدین کی جانب سے کل 6 نومبر سے ریاست کے نو اضلاع میں کسانوں کے مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے کسان یاترا کا اہتمام کیا جائیگا ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آر چندر شیکھر ریڈی نے پارٹی کے ایس سی سیل کے صدر بی سرینواس اور آرگنائزنگ سکریٹری اجمیر راجو نائک کی موجودگی میں کہا کہ حکومت کی مجرمانہ لا پرواہی کی وجہ سے ریاست میں کسانوںکی حالت دن بدن بگڑتی جا رہی ہے ۔ ریاست میں زراعت نا ممکن کام ہوکر رہ گئی ہے ایسے میں تلگودیشم کی جانب سے اتوار کو بھال پلی سے ریتو پورو یاترا کا اہمتام کیا جائیگا تاکہ ریاستی حکومت پر دباؤ ڈالا جاسکے کہ وہ خواب غفلت سے بیدار ہوجائے اور کسانوں کے جائز مطالبات کو قبول کیا جاسکے ۔ ان مطالبات میں زرعی قرض کی بروقت معافی کے اقدامات بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ان 2,750 کسانوں کے لواحقین کو فی کس چھ لاکھ روپئے ایکس گریشیا ادا کی جائے جنہوں نے خود کشی کرلی ہے ۔ یہ لوگ قرض کے بوجھ تلے دب چکے تھے ۔ انہوںنے ان کمپنیوں کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جنہوں نے کسانوں کو ناقص بیج سربراہ کئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کسان یاترا کا اختتام محبوب نگر ضلع میں 30 نومبر کو کوڑنگل میں جلسہ منعقد کرکے کیا جائیگا ۔

TOPPOPULARRECENT