Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / آج سے غیرمعینہ آٹو بند حصہ لینے آٹو ڈرائیورس سے اپیل

آج سے غیرمعینہ آٹو بند حصہ لینے آٹو ڈرائیورس سے اپیل

حیدرآباد۔ 15 مئی (پریس نوٹ) جی ایچ ایم سی علاقہ میں آٹو ڈرائیورس ،آر ٹی اے اور ٹریفک پولیس کے عہدیداروں کی مبینہ جانبداری اور دوہرے معیار کے خلاف احتجاجاً 16 مئی سے غیرمعینہ مدت کی ہڑتال کریں گے۔ اس کیلئے تلنگانہ آٹو ڈرائیورس جے اے سی نے آٹو ڈرائیورس سے اپیل کی ہے۔ ان کے مطالبات میں اولا اور یوبر کیاب کمپنیوں کے ذمہ داران کو ان کی غیرقانونی سرگرمیوں کیلئے فوری گرفتار کرنا ، آٹو پرمٹس کی منسوخی کے احکام سے دستبرداری اور ای۔ چالان سسٹم کے بجائے اسپاٹ چالانس شامل ہیں۔ تلنگانہ آٹو ڈرائیورس جے اے سی کنوینر محمد امان اللہ خاں نے چیف منسٹر سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کے وعدے کو پورا کریں کہ آٹو ڈرائیورس کو آٹھویں جماعت میں کامیابی کی شرط کے بغیر ڈی ایل جاری کئے جائیں گے۔ اس احتجاج کے سلسلے میں 16 مئی کو 11 بجے دن پولیس کنٹرول روم کے پاس ایک دھرنا منظم کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT