Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / آج شام 6 بجے للت کلا تھورنم میں سیاست شاپنگ دھوم بمپر ڈرا

آج شام 6 بجے للت کلا تھورنم میں سیاست شاپنگ دھوم بمپر ڈرا

عوام کے مفت داخلہ کے ساتھ صوفیانہ کلام ،غزلوں ، فلمی گیتوں اور تاریخی کنسرٹ شام موسیقی
ممبئی سے گلوکارہ اندرا نائیک ، عرش خان کے علاوہ ساز اور آواز کی دنیا کے کئی فنکاروں کی شرکت

حیدرآباد /12 فروری ( ایم اے سلام ) سیاست شاپنگ دھوم کا 10 واں سالانہ بمپر ڈرا آج ہفتہ 13 فروری کو شام 6 بجے للت کلا تھورنم ( اوپن ایر تھیٹر ) باغ عامہ نامپلی میں ایک یادگار رنگارنگ موسیقی ریز انٹرنیشنل کنسرٹ میں تبدیل ہوجائے گا جس میں شہریان حیدرآباد کیلئے ایک اعلی معیاری ساز ، آواز اور رقص کا پروگرام پیش کیا جائے گا جس میں ممبئی سے قومی اور بین الاقوامی شہرت یافتہ فنکار گلوکار و موسیقی اپنے فن کا جادو جگائیں گے ۔ اس طرح کے کنسرٹسخالص کمرشیل ہوا کرتے ہیں لیکن روزنامہ سیاست نے اس کنسرٹ میں عوام کیلئے مفت داخلہ رکھا ہے تاکہ ہر عام و خاص بالی ووڈ کے ان فنکاروں کو دوبدو دیکھ سکیں اور سن سکیں ۔ صوفیانہ کلام کی گلوکارہ اندرا نائیک نے بے شمار کنسرٹس کئے ہیں اور بے پناہ داد حاصل کرتے ہوئے اپنے مداح بنائے ہیں جو بھی انہیں سنتے ہیں ان پر ان کا جادو چل جاتا ہے وہ کلام کی پیشکشی میں اپنا ثانی نہیں رکھتیں کلام ہوکہ غزل یا پھر فلمی گیتوں کی گائیکی سے ان کی محبت دیوانگی کی حد تک ہے وہ غزل اس طرح سرا ہوتی ہے کہ ان کا فن غزل کے ساتھ جوان ہونے لگتا ہے ۔ سننے والوں کو یہ احساس ہی نہیں ہوتا کہ رات کتنی گذر گئی وہ اپنے ساز اور آواز کی کائنات میں کھوئی رہتی ہیں ۔ اسی میں مگن اور مست یہی ان کی منزل اور یہی ان کا منتہا ہوتا ہے ۔ ’’ خواجہ میرے خواجہ ، ہر قدم پرنت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگ ،بہت کھٹن ہے ڈگر سنگھٹ کی، یہ تیرا جلوہ ‘‘ کے علاوہ بھی کلام ، غزلوں اور فلمی نغموں سے اپنے ساتھی بالی ووڈ گلوکار عرش محمد خان کے ساتھ آج کی رات وہ غزلوں اور نغموں کی بارش سے رنگ و نور کا ماحول پیدا کردیں گی ۔

TOPPOPULARRECENT