Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / آج عالمی یوم خواتین ‘ عوامی دواخانہ پر کیمپ

آج عالمی یوم خواتین ‘ عوامی دواخانہ پر کیمپ

ماہر امراض نسواں ڈاکٹر افشاں جبین اشرف مفت تشخیص کرینگی
حیدرآباد 7 مارچ ( پریس نوٹ) آج عالمی یوم خواتین ہے ۔ اس یوم کی مناسبت سے طبی خدمات کے شعبہ میں معروف اور قدیم دواخانہ عوامی دواخانہ عابڈس پر خواتین کیلئے مفت تشخیص کیمپ منعقد ہوگا ۔ ماہر امراض نسواں ڈاکٹر افشاں جبین اشرف خواتین کے امراض کی مفت تشخیص کرینگی ۔ خواتین اس سے موقع سے استفادہ کی خواہش کی گئی ہے ۔ ڈاکٹر افشاں جبین اشرف ماہر امراض نسواں نے بتایا کہ آج کی مصروف ترین زندگی میں خواتین اپنی صحت پر خاطر خواہ توجہ نہیں دے پاتی ہیں جبکہ خواتین کی صحت صحتمند خاندان اور صحتمند معاشرہ کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔ جس طرح سے عوام کے طرز زندگی میں تبدیلی آئی ہے اس کے مطابق خواتین کو نت نئے مسائل کا شکار ہونا پڑ رہا ہے ۔ نسوانی امراض ہوں یا دوسرے امور ہوں ۔ بانجھ پن ہوں یا ماہواری سے متعلق مسائل ہوں ۔ خوبصورتی کی برقراری ہو یا چہرے سے مہاسے Pimples کی برخواستگی ہو ‘ اندام نہانی کا ڈھیلا پڑجانا ‘ Piles ‘ بواسیر ‘ Psoriasis جیسے امراض کا آج کے دور میں خواتین کو سامنا ہے اور انہیں حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے شہر کے معروف اور قدیم عوامی دواخانہ کی جانب سے ان امراض کے علاج پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے اور کامیاب علاج کیا جاتا ہے ۔ عالمی یوم صحت کے موقع پر عوامی دواخانہ عابڈس پر خواتین کے امراض کی تشخیص کیلئے کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ خواتین اس موقع سے استفادہ کرسکتی ہیں۔ خواہشمند خواتین لیڈی ڈاکٹر افشاں جبین اشرف سے فون 9849123198 پر یا شخصی طور پر عوامی دواخانہ دواخانہ عابڈس عقب انا پورنا ہوٹل پر ربط پیدا کرسکتی ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT