Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / آج عظیم سکیولر اتحاد کی ریلی میں ایس پی بھی شریک

آج عظیم سکیولر اتحاد کی ریلی میں ایس پی بھی شریک

پٹنہ ، 29 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) سماجوادی پارٹی (ایس پی) نے تجسس کا خاتمہ کرتے ہوئے آج فیصلہ کیا کہ پٹنہ میں اتوار کو عظیم سکیولر اتحاد کی ریلی میں حصہ لیا جائے لیکن اس کے سربراہ ملائم سنگھ یادو اس میں شرکت نہیں کریں گے۔ ملائم سنگھ اور آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد کے درمیان بات چیت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ سماجوادی پارٹی اس ریلی میں شرکت کرے گی۔ تاہم ملائم سنگھ شریک نہیں ہوں گے اور اس کی بجائے اپنے بھائی شیوپال سنگھ یادو کو اس ریلی کیلئے بھیجیں گے، جہاں صدر کانگریس سونیا گاندھی کی شرکت ہوگی۔ بہار کے صدر ایس پی رامچندر سنگھ یادو نے نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کو بتایا کہ ہمیں پیام وصول ہوا ہے کہ شیوپال سنگھ یادو اور کرنموئے نندا کل کی ریلی میں ایس پی کی نمائندگی کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ایس پی سربراہ اور اُن کے آر جے ڈی ہم منصب لالو پرساد کے درمیان ٹیلی فونی گفتگو کے بعد کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT