Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / آج محدود ’پرواسی بھارتیہ دیوس ‘

آج محدود ’پرواسی بھارتیہ دیوس ‘

نئی دہلی ، 8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پرواسی بھارتیہ دیوس جو ہندوستان کی ترقی کے تئیں برادری کے رول کی نشاندہی کرنے والا ایونٹ ہے، اسے پہلی مرتبہ محدود نوعیت پر کل یہاں منعقد کیا جائے گا، جس کے دوران حکومت ہندوستانی برادری کے ساتھ مختلف النوع شعبوں میں زیادہ گہری وابستگی کیلئے زور دینے کا امکان ہے۔ اس ایونٹ کا اہتمام پہلی بار وزارت امور خارجہ کی جانب سے ہورہا ہے جس کا پس منظر حکومت کا اس کے ساتھ وزارت سمندر پار ہندوستانی امور کو ضم کردینے کا فیصلہ ہے۔
بینک ہڑتال کا جزوی اثر
نئی دہلی ، 8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بینک کے کام کاج بشمول نقد معاملتیں اور چیک کلیرنس پر آج جزوی اثر پڑا کیونکہ پبلک سیکٹر بینک ملازمین کے ایک گوشہ نے ایک روزہ ملک گیر ہڑتال کردی تاکہ ایس بی آئی کی اسوسی ایٹ بینکوں کی جانب سے باہمی تصفیہ کے معاہدہ کی خلاف ورزی پر احتجاج درج کرایا جاسکے۔ اس ہڑتال کی اپیل آل انڈیا بینک ایمپلائیز اسوسی ایشن نے کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT