Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / آج نصف شب سے آٹوز کی غیرمعینہ مدت کی ہڑتال

آج نصف شب سے آٹوز کی غیرمعینہ مدت کی ہڑتال

حیدرآباد ۔ 21 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن حدود میں آٹوز 22 مئی کی نصف شب سے غیر معینہ مدت کی ہڑتال کریں گے ۔ آٹو بند کی اپیل تلنگانہ اسٹیٹ آٹو ڈرائیورس یونین کی جے اے سی نے کی ہے ۔ آر ٹی اے اور ٹریفک پولیس کی زیادتیوں اور دہرے پن کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے آٹوز کو سڑکوں سے غائب رکھا جائے گا ۔ یونین نے آٹوز میرٹ کو منسوخ کرنے والے احکام واپس لینے اور ضبط شدہ آٹوز کو فوری حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ آٹوز یونین نے اولا اور اوبیر کیاب کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جو آٹوز سے کم کرایہ وصول کررہے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT