Wednesday , June 28 2017
Home / کھیل کی خبریں / آج پنجاب کا گجرات اور کولکتہ کا بنگلور سے مقابلہ

آج پنجاب کا گجرات اور کولکتہ کا بنگلور سے مقابلہ

موہالی؍ بنگلور۔ 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) متواتر دو فتوحات کے بعد کنگس الیون پنجاب کے حوصلے کافی بلند ہیں اور وہ کل یہاں کھیلے جانے والے مقابلے میں گجرات لائنس کے خلاف کامیابی حاصل کرتے ہوئے پلے آف میں رسائی کی امیدوں کو برقرار رکھنے کی خواہاں ہے۔ دو ہفتہ قبل اپنے گھریلو میدان میں کھیلے گئے مقابلے میں پنجاب نے دہلی ڈیر ڈیولس کے خلاف 10 وکٹوں کی شاندار کامیابی حاصل کی تھی جبکہ گزشتہ رات کھیلے گئے مقابلے میں بنگلور کو اسی کے گھریلو میدان میں شکست دی ہے۔ دہلی کو 67 رنز پر ڈھیر کرتے ہوئے ایک شاندار کامیابی حاصل کی جبکہ بنگلور کے خلاف 138 رنز کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے 19 رنز کی کامیابی حاصل کی ہے، دوسری جانب گجرات کو دہلی کے خلاف 200 سے زائد رنز اسکور کرنے کے باوجود شکست برداشت کرنی پڑی تھی۔ ایک اور مقابلہ میں کولکتہ نائیٹ رائیڈرس اپنی حریف بنگلور جوکہ یکے بعد دیگرے ناکامیاں برداشت کرتے ہوئے پریشان ہے، اس کے خلاف کامیابی حاصل کرتے ہوئے پلے آف کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہوگی۔ کولکتہ جوکہ گزشتہ دو مقابلوں سے قبل مسلسل فتوحات کے ذریعہ ٹیموں کے جدول میں پہلے مقام پر فائز تھی اور ایک کامیابی کے ذریعہ وہ پلے آف میں رسائی حاصل کرنے والی پہلی ٹیم بنتی دکھائی دے رہی تھی لیکن اچانک حیدرآباد اور پونے کے خلاف دو ناکامیوں نے اسے اپنے مقصد سے کچھ وقفہ کیلئے دور رکھا۔ دو مرتبہ کی چمپین کے کے آر 11 مقابلوں میں 14 نشانات کے ذریعہ ممبئی کے بعد دوسرے مقام پر فائز ہے اور کل وہ بنگلور کے خلاف ایک جامع کامیابی حاصل کرتے ہوئے پلے آف میں اپنی رسائی کو یقینی بناسکتی ہے۔ گوتم گمبھیر اسی مقابلے میں پلے آف کی نشست پکی کرنے کیلئے کوشاں ہوںگے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT