Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / آج کی نئی نسل کئی اعتبار سے خوش قسمت

آج کی نئی نسل کئی اعتبار سے خوش قسمت

عصری ٹکنالوجی کے غلط استعمال سے نقصانات ، انجنی کمار کا خطاب
حیدرآباد ۔ 19 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : آج کی نئی نسل کئی اعتبار سے خوش قسمت ہے کہ جن کو عصری سہولیات انٹرنیٹ ، کمپیوٹر ، ٹی وی کے ساتھ سوشیل میڈیا کے فیس بک ، ای میل ، واٹس اپ جیسے کم عمری میں دستیاب ہیں ۔ ماضی میں نہ کمپیوٹر تھا نہ ٹی وی نہ ہی موبائل فون ، لیکن اس کا صحیح استعمال کرنا چاہئے ۔ یہ نئی خوش نصیب نسل کو ان کے غلط استعمال اور بہت زیادہ استعمال سے فائدے کے بجائے نقصانات ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار مسٹر انجنی کمار آئی پی ایس انچارج کمشنر پولیس سٹی حیدرآباد نے یہاں پرانے شہر میں اردو مسکن آڈیٹوریم میں کیرئیر گائیڈنس پروگرام کو مخاطب کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ تاریخ کی عظیم ہستیوں سے ہمیں سبق حاصل کرتے ہوئے ماضی سے مستقبل کودرخشاں بنایا جاسکتا ہے ۔ وہ یہاں تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹی فینانس کارپوریشن اور ساوتھ زون پولیس حیدرآباد کے باہمی اشتراک سے منعقد کردہ ایس ایس سی / انٹر کے کامیاب طلبہ کے لیے کیرئیر گائیڈنس پروگرام میں بہ حیثیت مہمان خصوصی مخاطب کررہے تھے ۔ سلیس اردو زبان میں سلسلہ خطاب جاری رکھتے ہوئے انہوں نے نوجوان لڑکے / لڑکیوں کو مفید مشورے دئیے اور محکمہ پولیس نے عام خرابیاں نوجوان نسل میں آتی جارہی ہے اس کا کیسے تدارک کرے مثالیں دے رہے تھے ۔ ایک نوجوان غلط عادات سے اپنی جان گنوا بیٹھتا ہے تو اس سے اس کے سارے خاندان کو زندگی بھرکا غم ہوجاتا ہے ۔ اس لیے بچوں کو اپنے والدین کی فرمانبرداری کرنی چاہئے ۔ ایسے پروگرام جو مقصدی ہوتے ہیں اس سے بھر پور اٹھاتے ایس یس سی کے طلبہ جنہوں نے اچھے جی پی اے سے کامیابی حاصل کی انہیں وقت پر صحیح مشورہ دیا جائے تو مستقبل کو درخشاں کرسکتے ہیں ۔ کیرئیر کونسلر روزنامہ سیاست ایم اے حمید نے ایس ایس سی کے بعد کے کورسز پر تفصیلی روشنی ڈالی اور طلباء اور سرپرستوں کی برسر موقع شخصی کونسلنگ کی ۔ مسٹر ستیہ نارائنا ڈی سی پی ساوتھ زون نے نگرانی کی ۔ مسٹر بابو راؤ ایڈیشنل ڈی سی پی نے مہمانان کا خیر مقدم کرتے ہوئے نوجوان طبقہ میں پائی جانے والی خرافات کا ویڈیو کلپ کے ذریعہ مشاہدہ کروایا اور چبوترہ مشن کے حوالے سے کہا کہ ایک نوجوان موبائل فون پر رات کے آخری اوقات میں سڑک پر اس قدر مست ایک گاڑی والے نے جب ہارن بجایا تو وہ اپنے فون سے توجہ ہٹا کر پلٹ کر فون پر چاٹنگ میں مصروف ہوگیا یہ لعنت بن چکی ہے ۔ اس موقع پر مختلف تعلیمی اداروں کے سربرہان خلیل الرحمن انس موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT