Monday , August 21 2017
Home / خواتین کا صفحہ / آج کی نسل بزرگوں کے ادب و احترام سے ناواقف

آج کی نسل بزرگوں کے ادب و احترام سے ناواقف

بزرگ سراپا خزانہ ہوتے ہیں، ہمیں چاہئے کہ بچوں کو ان کا ادب و احترام سکھائیں۔ اولاد کی تربیت تمام والدین پر فرض ہے، خصوصاً یہ ایک ماں کی اہم ترین ذمہ داری ہے۔

ایک ماں ہونے کی حیثیت سے جہاں آپ دیگر باتیں انھیں سکھاتی ہیں وہیں خاص طور سے بزرگوں کی اہمیت سے بھی آگاہ کریں۔ بچوں کو بتائیں کہ بزرگ ہمارے لئے باعث رحمت و برکت ہیں اور گھر میں کسی بزرگ کی موجودگی ایک انعام کی مانند ہے۔ چھوٹوں کیلئے وہ سراپا محبت تو ہیں ہی لیکن ان کا تجربہ ہمارے لئے کسی خزانے سے کم نہیں۔ نوجوان زندگی کے ہر معاملے میں ان سے رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔ کوئی مسئلہ، کوئی اُلجھن ہو، بزرگوں کے پاس ہر مشکل کا حل موجود ہوتا ہے۔ لہذا گھر کے بزرگوں کو ہمیشہ اپنے معاملات میں شامل رکھیں اور ان کے مشورے کو فوقیت دیں۔ اس طرح انھیں اپنی اہمیت کا بھی احساس ہوگا اور ان کے تجربات کی روشنی آپ کو کبھی سیدھی راہ سے بھٹکنے نہیں دے گی۔ آپ کو چاہئے کہ بچوں کو زبانی طور پر یہ باتیں بتانے کے ساتھ ان کا عملی مظاہرہ بھی کریں۔ جب وہ آپ کو بزرگوں کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آتا دیکھیں گے تو خود بھی اسی پر عمل کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT