Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / آج کے بچے کل کے سائنسداں و ڈاکٹر حسن نگر میں سائنسی نمائش

آج کے بچے کل کے سائنسداں و ڈاکٹر حسن نگر میں سائنسی نمائش

حیدرآباد ۔ 13 فبروری (پریس نوٹ) ایم ایس مشن ہائی اسکول حسن نگر میں آج ایک روزہ سائنسی نمائش کا افتتاح ڈائرکٹر ایم ایس ڈاٹ کام و کرسپانڈنٹ محمد شوکت کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا، جس میں تینوں شعبوں سے تعلق رکھنے والے تمام عصری آلات، کیمیکلس، مائیکرو اسکوپ، اسپیمن، سلائیڈس وغیرہ سے لیس لیاب محمد شوکت نے اس غریب علاقہ میں انٹرنیشنل طرز کا الٹرا ماڈرن سائنس لیاب کا افتتاح بھی عمل میں آیا۔ حیوانات، نباتات، سماجی، ادبی اور ریاضی علوم پر مشتمل 250 سے زائد سائنسی ماڈل پیش کئے۔ شعبہ حفظ کے طلبہ نے قرآنی آیات کے پیش نظر نظام شمسی اور تخلیق کائنات کا نظریہ پیش کیا۔ 350 سے زائد طلباء وطالبات نے اس نمائش میں حصہ لیا۔ ہر طالب علم اپنی مہارت دکھاتے ہوئے ماڈلس پیش کئے ساتھ ہی کچھ تجارتی ذہن رکھنے والے طلبہ نے ذائقہ دار فروٹ سلاد، بھیل پوری، پانی پوری، ڈرائی فروٹ جوس، جھولے، چائنا گراس مٹھائی، رس ملائی، کدو کا حلوا و دیگر بچوں کے من پسند کھانے کی چیزیں جس کو خود طلبہ نے بنا کر فروخت کیا۔ مقامی اسکولس کے مدرسین، کشن باغ و بہادرپورہ کے اسکولس کے کرسپانڈنٹس نے سائنسی نمائش کا مشاہدہ کیا اور طلبہ ٹیچرس سرپرستوں اور انتظامیہ اسکول کو مبارکباد پیش کی۔ طلبہ کے والدین بہت ہی خوشی کا اظہار کیا اور مبارکباد دی۔

TOPPOPULARRECENT