Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / آج ہند ۔ امریکہ کو دنیا کی بہتری کیلئے ایکساتھ کام کرنے کی ضرورت : مودی

آج ہند ۔ امریکہ کو دنیا کی بہتری کیلئے ایکساتھ کام کرنے کی ضرورت : مودی

واشنگٹن ۔ 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی جو اس وقت امریکہ کے دورہ پر ہیں، انہوں نے کل ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہند ۔ امریکہ تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہورہے ہیں اور اب وقت آ گیا ہیکہ دونوں ممالک دنیا کے حالات بہتر بنانے کیلئے ساتھ مل کر کام کریں۔ کانگریشنل استقبالیہ میں جو مودی کے اعزاز میں سینیٹ اور ہاؤس فارین افیئرس کمیٹی نے ترتیب دیا تھا، اپنے خطاب کے دوران مودی نے کہا کہ ان کی ابتداء سے ہی یہ خواہش رہی ہیکہ وہ ہند ۔ امریکہ کے تعلقات کو مستحکم ہوتا دیکھیں۔ دونوں ممالک کی قربت میں اضافہ ہو کیونکہ دونوں ممالک  اپنے مشترکہ اقدار کے ذریعہ ہی دنیا کی بہتری کیلئے کچھ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ وقت آ گیا ہے جب دونوں ممالک صرف باہمی مفاد کیلئے ایک دوسرے سے قریب تر تھے بلکہ اب دنیا کی بہتری کیلئے بھی ہند ۔ امریکہ اپنا مؤثر رول ادا کرسکتے ہیں۔ اب وہ زمانہ نہیں رہا کہ ہم یہ سوچیں کہ ہم امریکہ کیلئے کیا کرسکتے ہیں اور امریکہ ہمارے لئے کیا کرسکتا ہے۔ ہم اس مرحلہ سے بہت آگے نکل چکے ہیں۔ اب ہند ۔ امریکہ یہ سوچتے ہیں کہ دونوں ممالک مل کر دنیا کی حالت کو کس طرح بہتر بناسکتے ہیں۔ چاہے وہ موسمی تغیر کا موضوع ہو، دہشت گردی ہو، غربت کا خاتمہ ہو یا صحت کا شعبہ ہو، ان تمام شعبوں میں ہند ۔ امریکہ مل کر کام کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT