Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / آج ہنومان شوبھا یاترا ، سکیورٹی کے سخت انتظامات

آج ہنومان شوبھا یاترا ، سکیورٹی کے سخت انتظامات

حیدرآباد۔ 21 اپریل (این ایس ایس) ہنومان شوبھا یاترا شہر میں 22 اپریل کو نکالی جارہی ہے اور اس ضمن میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ڈی سی پی سنٹرل زون کملاسن ریڈی نے بتایا کہ ہنومان شوبھا یاترا نارائن گوڑہ ، چکڑ پلی ، مشیرآباد ، گاندھی نگر ، رام گوپال پیٹ پولیس اسٹیشن حدود میں 8 کیلومیٹر اور 25 مندروں کا احاطہ کرے گی۔ ماضی کے تجربات کو پیش نظر رکھتے ہوئے سکیورٹی انتظامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اضافی فورس کے ساتھ ساتھ 1500 پولیس ملازمین بھی متعین رہیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT