Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / آخری ٹسٹ کیلئے پاکستانی ٹیم میں کئی اہم تبدیلیا ں متوقع

آخری ٹسٹ کیلئے پاکستانی ٹیم میں کئی اہم تبدیلیا ں متوقع

لاہور ،برمنگھم ۔9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ نے انگلینڈ کیخلاف ٹسٹ سیریز کو برابری پر ختم کرنے کیلئے اوول کے مقابلے کیلئے  ٹیم میں بڑی تبدیلیاں کرنے پر غور شروع کردیا ہے ۔ذرائع کے مطابق اوول ٹسٹ میں ناقص فارم کا شکار اوپنر حفیظ کی جگہ افتخار احمد کو آل راؤنڈرکے طور پر استعمال کئے جانے کا امکان ہے جبکہ اظہر علی سے اوپننگ کروا کر ذوالفقار بابر کی شمولیت پر بھی غور کیا جا رہا ہے نیزمحمد عامر اور راحت علی کی کا رکردگی سے غیر مطمئن نظر آتی ہے اور ان میں سے کسی ایک کو خارج کرکے عمران خان کو موقع دیا جاسکتا ہے جبکہ اسد شفیق کا مقام بھی خطرے میں پڑگیا ہے اور ان کی جگہ محمد رضوان مڈل آرڈر میں جگہ بنانے کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔ برمنگھم ٹسٹ میں شکست کے بعد پاکستانی ٹیم مینجمنٹ نے اوول میں ہونے والے آخری اور اہم ٹسٹ میچ کیلئے قطعی 11 کھلاڑیوں میں متعدد تبدیلیوں پر غور شروع کر دیا ہے جہاں سیریز میں شکست سے بچنے کیلئے پاکستان کیلئے کامیابی ناگزیر ہے ۔ محمد حفیظ کو خارج کر کے افتخار احمد کو کھلائے جانے کا امکان ہے جنہیں پانچویں بولر کے طور پر بھی استعمال کیا جائیگا جبکہ ٹیم میں ذوالفقار بابر کو بطور پانچواں بولر شامل کرنے کیلئے حفیظ کو خارج کرکے اظہر علی جو کہ ایجبسٹن ٹسٹ میں پہلے ہی اوور میں بیٹنگ کیلئے آئے اور شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کیا  ان سے اوپننگ کروانے کی تجویز بھی زیر غور ہے ،دوسری جانب کوچنگ اسٹاف عامر اور راحت علی کی کارکردگی سے بھی مطمئن نہیں ہے اور اوول ٹسٹ میں ان میں سے کسی ایک کو باہر کرکے ٹیم کیلئے ہمیشہ خوش قسمت ثابت ہو نے والے عمرا ن خان کو موقع دیا جا سکتا ہے جن کی موجودگی میں پاکستانی ٹیم آج تک کوئی ٹسٹ میچ نہیں ہاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT