Monday , September 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / آخری گیند فیصلہ کن ثابت ہوئی راجستھان کے خلاف تریپورہ کی جیت

آخری گیند فیصلہ کن ثابت ہوئی راجستھان کے خلاف تریپورہ کی جیت

کوچی۔9جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) سید مشتاق علی ٹروفی کے ایک گروپ ۔ بی ‘ ٹی ۔20میں تریپورہ کے آخری بیٹسمین وکیسہانے کھیل کے آخری گیند پر فیصلہ کن شاٹ لگاتے ہوئے راجستھان کے خلاف اپنی ٹیم کو سنسنی خیز کامیابی سے ہمکنار کیا۔ جواہرلعل نہرو اسٹیڈیم پر کھیلے گئے اس میچ میں تریپورہ کی ٹیم کے کھلاڑی کامیابی کیلئے 113 رن کیہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ایک کے بعد دیگر آؤٹ ہوتے گئے ۔ 19.4اوورس میں تریپورہ کا اسکور 112رن پر پہنچ چکا تھا کہ وکی سہا بیٹنگ کے لئے پہنچے اور آخری گیند پر فیصلہ کن شاٹ لگاتے ہوئے اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا ۔ قبل ازیں صرف رجت ڈے ہی 43رن بنائے تھے ‘ماباقی کھلاڑ؁ راجستھان کی پابند ڈسپلن ٹیم کے آگے زیادہ دیر مقابلہ نہیں کرسکے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT