Tuesday , August 22 2017
Home / Top Stories / آدتیہ ناتھ کا حضرت گنج پولیس اسٹیشن کا اچانک دورہ

آدتیہ ناتھ کا حضرت گنج پولیس اسٹیشن کا اچانک دورہ

ریاست میں قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے پولیس پر زور
لکھنؤ۔/23مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر اتر پردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے آج حضرت گنج پولیس اسٹیشن کا اچانک دورہ کیا تاکہ یہاں کی عام چوکسی اور تیاریوں کا جائزہ لے سکیں۔ انہوں نے پولیس پر زور دیا کہ وہ ریاست میں قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائیں۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے جو اپنے پاس وزارت داخلہ کا قلمدان بھی رکھتے ہیں ، آج صبح حضرت گنج پولیس اسٹیشن پہنچ کر پورے احاطہ کا معائنہ کیا ۔ اس پر پولیس ملازمین اور عہدیداروں کو حیرانی ہوئی۔ میں یہاں یہ دیکھنے آیا ہوں کہ آخر ریاست میں قانون کی حکمرانی کو کس طرح انجام دیا جارہا ہے۔ پولیس کے  اخلاق کا امتحان لینا چاہتا ہوں اور یہ دیکھنا چاہتا ہوں کہ آیا پولیس اس سلسلہ میں کس قدر موثر کارروائی کرسکتی ہے۔ چیف منسٹر نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی بہبود کے لئے وہ ہر وہ قدم اٹھانے تیار ہیں جس سے ریاست میں ترقی کی راہ تیز ہوسکے۔ آدتیہ ناتھ نے اس وقت موجود پولیس عہدیداروں سے پولیس فورس کے کام  کاج کے بارے میں معلومات حاصل کی اور اعتماد کا اظہار کیا کہ ہر سطح پر بہترین نظر آئے گی۔ انہوں نے اپنے کیمپ آفس سے متصل عمارت کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے دیواروں اور راستوں پر پان اور پان مصالحہ کے نشان دیکھ کر ہدایت دی کہ اب سے یہاں پان، گٹکھہ کھانے پر پابندی لگادی جائے۔

TOPPOPULARRECENT