Saturday , March 25 2017
Home / شہر کی خبریں / آدتیہ ناتھ کی حلف برداری تقریب میں چندرا بابو نائیڈو کی شرکت

آدتیہ ناتھ کی حلف برداری تقریب میں چندرا بابو نائیڈو کی شرکت

حیدرآباد۔ 19 مارچ (سیاست نیوز) قومی صدر تلگو دیشم پارٹی و چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے اپنی حلیف جماعت بی جے پی کے نومنتخب چیف منسٹر اُترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے جس کا دعوت نامہ روانہ کیا گیا تھا، آج لکھنؤ پہنچ کر یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کرکے انہیں مبارکباد پیش کی۔ بعدازاں چیف منسٹر نے تقریب میں شریک وزیراعظم نریندر مودی، صدر بی جے پی امیت شاہ، ملائم سنگھ یادو، اکھیلیش سنگھ یادو، مرکزی وزراء اور وینکیا نائیڈو کے دورہ پر چندرا بابو کے ہمراہ لکھنؤ پہونچنے والے آندھرا پردیش تلگو دیشم پارٹی قائدین و ریاستی وزراء میں مرکزی وزیر سوجنا چودھری، وائی راما کرشنوڈو، کے نانی، کے نارائنا اور کوٹومبا راؤ اور دیگر قائدین شامل تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT