Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / آدھارکارڈ سے چھیڑچھاڑ کے خلاف انتباہ

آدھارکارڈ سے چھیڑچھاڑ کے خلاف انتباہ

مکتھل۔ 11 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تحصیلدار مکتھل مسٹر انجی ریڈی نے مستقر مکتھل اور اطراف و اکناف کے تمام می سیوا سنٹرس ، زیراکس سنٹرس و دیگر کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی امدادی اسکیمات کے حصول کیلئے غیرمجاز طور پر آدھار کارڈ و دیگر اسناد سے غیرضروری چھیڑ چھاڑ کی جارہی ہے وہ غیرقانونی ہے اور جو بھی اس طرح کی غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث رہیں گے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی ۔

TOPPOPULARRECENT