Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / آدھار قانون کے بارے میں اندیشے بے بنیاد : نائیل کنی

آدھار قانون کے بارے میں اندیشے بے بنیاد : نائیل کنی

نئی دہلی ۔20مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق سربراہ منفرد شناختی اتھاریٹی برائے ہندوستان نندن نائیل کنی نے کہا کہ سابق یو پی اے حکومت نے آدھار کارڈ پروگرام شروع کیا تھا ۔ اب وقت آگیا ہے کہ یہ تسلیم کرلیا جائے کہ یہ ایک اچھا پالیسی نظریہ تھا مگر اس پر مکمل غیر جانبداری کے ساتھ عمل کیا جائے تو نئے آدھار قانون سے خانگی زندگی کی پوشیدہ نوعیت کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں آدھار کو لازمی قرار دینے کی کوشش کی گئی تھی اور خانگی زندگی کی پوشیدہ نوعیت کے بارے میں قانون کو حکومت نے اس سلسلہ میں پیش نظر رکھا تھا ۔ نیا قانون ان تمام باتوں کی عکاسی کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیا قانون کئی تحفظات خانگی زندگی کی پوشیدہ نوعیت کے سلسلہ میں رکھتا ہے اور شاہ کمیٹی رپورٹ نے جو سفارشات پیش کی تھیں انہیں یہ قانون تیار کرتے وقت پیش نظر رکھا گیاہے ۔ نائیل کنی جو اب کانگریس پارٹی میں ہیں ۔ 2014کے لوک سبھا انتخابات میں مقابلہ کر کے ناکام ہوچکے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT