Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / آدھار لزوم :پرائیویسی کے حق کا معاملہ سپریم کورٹ آئینی بنچ کے سپرد

آدھار لزوم :پرائیویسی کے حق کا معاملہ سپریم کورٹ آئینی بنچ کے سپرد

نئی دہلی18جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) پین نمبر کو آدھار سے جوڑنے کی لازمیت کو پرائیویسی حقوق کی خلاف ورزی ماننے یا نہ ماننے کے مسئلہ پر سپریم کورٹ کی نو رکنی آئینی بنچ غور کریگی۔ آدھار کے لزوم کو چیلنج کرنے والی عرضیوں کی سماعت کیلئے قائم سپریم کورٹ کی پانچ رکنی آئین بنچ نے آدھار کی لازمیت کو لوگوں کے پرائیویسی کے حقوق کی خلاف ورزی ماننے یا نہ ماننے کا مسئلہ آج نو رکنی آئینی بنچ کو سپرد کر دیا۔گزشتہ دنوں جسٹس چیلمیشور کی صدارت والی تین رکنی بنچ نے درخواست گزاروں کو اس معاملے میں آئینی بنچ کے قیام کیلئے چیف جسٹس سے درخواست کی صلاح دی تھی۔ چیف جسٹس جے ایس کیہر نے اس درخواست پر پانچ رکنی آئینی بنچ تشکیل دی تھی ، جس میں ان کے علاوہ جسٹس چیلمیشور، جسٹس ایس اے بوبڑے ، جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس عبد النظیر شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT