Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / آدھار پر سپریم کورٹ کے حکمنامہ سے الیکشن کمیشن کا پراجکٹ متاثر

آدھار پر سپریم کورٹ کے حکمنامہ سے الیکشن کمیشن کا پراجکٹ متاثر

نئی دہلی ، 14 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ کے آدھار کارڈ سے متعلق حکمنامہ نے الیکشن کمیشن کے اس پراجکٹ پر روک لگا دیا ہے جس کے تحت یو آئی ڈی اے آئی (آدھار) نمبر کو ووٹروں کے انتخابی مواد کے ساتھ جوڑا جارہا ہے تاکہ انتخابی فہرستوں میں ایک سے زائد اندراجات کا انسداد کیا جاسکے۔ کمیشن نے تمام ریاستوں اور مرکزی زیرانتظام علاقوں میں اپنے چیف الکٹورل آفیسرز سے کہا کہ کمیشن کے پروگرام کے تحت ووٹروں کے آدھار نمبروں کے حصول اور اندراج سے متعلق تمام سرگرمیوں کو فوری اثر کے ساتھ تاحکم ثانی معطل کردیں۔

TOPPOPULARRECENT