Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / آدھار ڈاٹا بالکل محفوظ ، بیرونی ایجنسیوں تک رسائی کی تردید

آدھار ڈاٹا بالکل محفوظ ، بیرونی ایجنسیوں تک رسائی کی تردید

نئی دہلی ۔ /27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) یو آئی ڈی اے آئی نے آج کہا ہے کہ آدھار سسٹم انتہائی سخت سکیورٹی خصوصیات کا حامل ہے اور غیرمجاز طور پر ڈاٹا کی منتقلی ممکن نہیں ۔ ذرائع ابلاغ میں شائع ان اطلاعات کی تردید کی گئی ہے کہ انتہائی حساس بائیو میٹرک ڈاٹا تک مبینہ طور پر بعض بیرونی ایجنسیوں کی رسائی ہوئی ہے ۔ یونیک ایڈنٹی فیکیشن اتھاریٹی آف انڈیا (یو آئی ڈی اے آئی ) کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جبکہ وکی لیکس نے یہ اشارہ دیاہے کہ سی آئی اے نے مبینہ طور پر آدھار ڈاٹا تک رسائی حاصل کرلی ہے ۔ اتھارٹی نے ان الزامات کومسترد کرتے ہوئے کہا کہ آدھار بائیو میٹرک سسٹم خود ہندوستان میں تیار کیا گیا ہے اور اس کی سکیورٹی خصوصیات کافی بہتر ہے جن کے ذریعہ غیرمجاز طور پر تفصیلات کا حصول یا ڈاٹا کی منتقلی ممکن نہیں ۔ اتھارٹی نے بتایا کہ بعض مفادات حاصلہ اس طرح کی غلط خبریں پھیلارہے ہیں ۔ ڈاٹا کے معاملے میں کسی طرح کے سمجھوتے کا الزام مسترد کرتے ہوئے بیان میں کہا گیا ہے کہ آدھار ایکو سسٹم میں مختلف رجسٹرارس اور ایجنسیوں کے ذریعہ بائیو میٹرک آلات استعمال ہورہے ہیں اور یہ ایک دوسرے سے ہم آہنگ نہیں ہوتے اسی لئے ایسی خبریں پھیلائی جارہی ہیں ۔ کہا گیا ہے کہ آدھار سسٹم میں استعمال سے قبل بائیو میٹرک آلات کا ہر طرح سے معائنہ کیا جاتا ہے ۔ یہی نہیں بلکہ دیگر کئی سکیورٹی خصوصیات بھی ہے جن کے ذریعہ آدھار ڈاٹا کو محفوظ بنایا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT