Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / آدھار کارڈ، ذات پات، علاقائی سند سے مربوط

آدھار کارڈ، ذات پات، علاقائی سند سے مربوط

نئی دہلی ۔ 21 جون (سیاست ڈاٹ کام) تمام ریاستی حکومتوں سے کہا گیا ہیکہ وہ آدھار کو ذات پات اور علاقائی سرٹیفکیٹس سے مربوط کرتے ہوئے اسکولی طلباء کیلئے سرٹیفکیٹس کی عاجلانہ اجرائی کو یقینی بنائیں۔ مرکز کی جانب سے شروع کردہ اس نوعیت کے پہلے منفرد پروگرام کے سمت طلباء کو 60 دن کے اندر سرٹیفکیٹ جاری کی جائے تاکہ وہ اپنی اسکالر شپ حاصل کرسکیں۔ جو طلباء پانچویں یا آٹھویں میں پڑھ رہے ہیں انہیں سرٹیفکیٹس جاری کئے جائیں۔ اس سلسلہ میں شکایت وصول ہوئیں کہ درج فہرست ذاتوں اور قبائیلوں کے علاوہ دیگر طبقات سے تعلق رکھنے والے طلباء کو اسکالر شاپ جاری کرنے میں تاخیر ہورہی ہے۔  اس سلسلہ میں سنجیدہ کوشش یہ ہونی چاہئے کہ آدھار نمبر کے ساتھ ہی وہ سرٹیفکیٹس کو جاری کیا جائے لیکن ایسا نہیں ہورہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT