Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / آدھار کارڈ لازم قرار دیکر غریبوں کو محروم کرنے کی تردید

آدھار کارڈ لازم قرار دیکر غریبوں کو محروم کرنے کی تردید

نئی دہلی ۔ 10 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس پر آدھار کارڈ کو ایک بددعا قرار دینے پر اُس کی مذمت کرتے ہوئے حکومت نے آج کہا کہ ایسا ایک بھی شخص نہیں ہے جس کو سبسیڈی کے فوائد سے آدھار کو لازمی قرار دیتے ہوئے محروم کیا گیا ہو یا آدھار کارڈ کے ذریعہ انفرادی نجی زندگی کا تحفظ نہ کیا گیا ہو ۔ وزیر قانون و اطلاعاتی ٹکنالوجی روی شنکر پرساد نے راجیہ سبھا میں کہاکہ وہ حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے اس بات کو واضح کردینا چاہتے ہیں کہ کسی بھی غریب کو آدھار کا لزوم عائد کرتے ہوئے سبسیڈی کے فوائد سے محروم نہیں کیا گیا ہے ۔ انھوں نے کہاکہ دوپہر کے کھانے کی اسکیم یا کسی بھی کسی قسم کی فلاحی اسکیم کیلئے آدھار کارڈ کا لزوم عائد کرتے ہوئے فوائد سے محروم نہیں کیا گیا ہے ۔ انھوں نے کہاکہ فی الحال 113 کروڑ ہندوستانی شہریوں کے پاس آدھار کارڈ ہے ۔ یہ انتہائی محفوظ ہے ۔ مجھے فخر سے کہنا پڑ رہا ہے کہ آدھار کارڈ کی تمام معلومات بالکل محفوظ ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT