Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / آدھار کارڈ کا استعمال مالی شمولیت میں مددگار : راجن

آدھار کارڈ کا استعمال مالی شمولیت میں مددگار : راجن

آئیزول ۔ 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) آر بی آئی کے گورنر رگھورام راجن نے آج سپریم کورٹ کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا کہ آدھار کارڈ مزید اسکیموں کیلئے استعمال کرنے سے مالی شمولیت کی مہم میں مدد ملے گی۔ علاوہ ازیں عوام کو قرضہ جات تک آسان رسائی حاصل ہوگی۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ آج منظرعام پر آیا جس میں کہا گیا ہیکہ آدھار کا استعمال کافی مددگار ثابت ہوگا اسے بینکنگ خدمات کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس سے مالیاتی شمولیت آسان بن جائے گی۔ رگھورام راجن آر بی آئی کے ایک اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آدھار کارڈ کے نمبر کے ذریعہ ایک شخص بینک کھاتہ کھول سکتا ہے کیونکہ یہ کارڈ اس کے شناختی دستاویز کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس طرح اسے آسانی سے بینک کے قرض حاصل ہوسکتے ہیں۔ آدھار کارڈ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ لوگ زیادہ تعداد میں مختلف مقامات پر قرض حاصل نہ کرسکیں۔ اس بات کو یقینی بنایا جاسکتا ہیکہ کار ہولڈر پہلے ہی قرض لے چکا ہے یہ صرف ایک مثال ہے جس سے ظاہر ہوتا ہیکہ قرضوں کا حصول کتنا آسان بنایا جاسکتا ہے۔ راگھورام راجن نے آر بی آئی کے بورڈ کے 554 ویں اجلاس میں شرکت کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کیا ۔ سپریم کور ٹ نے آج اپنے فیصلہ کے ذریعہ رضاکارانہ طور پر آدھار کارڈ کے فلاحی اسکیموں جیسے پنشن اسکیموں، وزیراعظم کی جن دھن یوجنا اور فیملی پنشن فنڈ کیلئے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔

TOPPOPULARRECENT