Monday , June 26 2017
Home / سیاسیات / آدھار کارڈ کے بغیر بھی راشن دیا جائے :چیف منسٹر یوگی

آدھار کارڈ کے بغیر بھی راشن دیا جائے :چیف منسٹر یوگی

لکھنؤ18مئی (سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے محکمہ خوراک و رسد کو ہدایت دی ہے کہ آدھار کارڈ نہ ہونے سے کسی بھی اہل شخص کو راشن حاصل کرنے سے محروم نہ کیا جائے ۔محکمہ خوراک و رسد کی ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے  یوگی نے کل رات اس معاملے میں برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک صرف چار لاکھ جعلی اور غیر مستحق لوگوں کے راشن کارڈ ہی رد کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کام میں تیزی لائی جائے اور پوری ریاست میں مہم چلا کر غیر اہل لوگوں کے راشن کارڈ اور جعلی راشن کارڈ رد کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو راشن کارڈ بنوانے میں پریشانی ہورہی ہے ، ان کے مسائل کو حل کرتے ہوئے ان کے راشن کارڈ تیزی سے بنائے جائیں۔
مودی مودی اور جئے شری رام کے نعروں
سے این ڈی ایم سی ہاؤس میں ہنگامہ
نئی دہلی ۔ 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) شمالی دہلی کی میئر پریتی اگروال کو شوروغل کے مناظر کا مشاہدہ کرنا پڑا جبکہ وہ این ڈی ایم سی کے اجلاس میں شرکت کیلئے یہاں پہنچیں۔ اپوزیشن بی جے پی کے حامی مودی مودی اور جئے شری رام کے نعرے بلند کرتے ہوئے شوروغل کررہے تھے۔ قائد اپوزیشن راکیش کمار اور کانگریس کونسلرس نے بی جے پی پر اس کا الزام عائد کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT