Friday , October 20 2017
Home / ہندوستان / آدھار کارڈ کے لزوم کی حکومت کی آخری کوشش

آدھار کارڈ کے لزوم کی حکومت کی آخری کوشش

نئی دہلی ۔ 14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وسیع تر دستوری بنچ سے معاملہ رجوع ہونے سے پہلے لمحہ آخر کی کوشش کرتے ہوئے حکومت نے آج سپریم کورٹ کے اجلاس پر کہا کہ فلاحی اسکیموں کیلئے آدھار کارڈ کے رضاکارانہ استعمال کی اجازت دی جائے تاکہ کل کوئی بھی شخص اس کی غیرموجودگی کی وجہ سے سرکاری فوائد سے محروم نہ ہوسکے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل مکل روہتگی سے سوال کیا کہ کیا آپ ایک مثال قائم کرنا چاہتے ہیں تاکہ فلاحی اسکیموں کا فائدہ عوام تک پہنچایا جائے۔ کیا آپ چاہتے ہیں کہ آدھار کارڈ کی عدم موجودگی کی وجہ سے کوئی شخص فوائد سے محروم ہوجائے۔ اس سوال کا جواب اگر ہاں ہے تو اگر عدالت چاہے تو کل صبح 10.30 بجے تک حکومت سے حلف نامہ طلب کرسکتی ہے کہ آدھار کارڈ کی عدم موجودگی کی بناء پر کوئی بھی فلاحی اسکیموں سے محروم نہیں رہے گا۔ عدالت نے ابتداء ہی میں واضح کردیا تھا کہ حکمنامہ میں مناسب ترمیم کردی جائے تاکہ ادویہ نے جو سوالات حکومت سے کئے ہیں ان کا اطمینان بخش جواب حاصل ہوجائے۔ دوسری صورت میں یہ معاملہ وسیع تر دستوری بنچ کے سپرد کردیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT