Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / آدھار کارڈ کے لزوم کے خلاف آج آٹو ڈرائیورس کا دھرنا

آدھار کارڈ کے لزوم کے خلاف آج آٹو ڈرائیورس کا دھرنا

حیدرآباد ۔ 4 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : تلنگانہ آٹو ڈرائیورس جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کل 5 اگست کو دفتر ٹرانسپورٹ کمشنر خیریت آباد پر دھرنا منظم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ دھرنا آر ٹی اے میں کسی بھی کام کے لیے آدھار کارڈ کے لزوم کے خلاف ہوگا ۔ یہ دھرنا 11 بجے دن منظم کیا جائے گا ۔ جے اے سی قائدین محمد امان اللہ خاں ، جے رویندر ، ایم اے سلیم ، کے لکشمی نرسیا اور مرزا رفعت بیگ نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ آر ٹی اے کا فیصلہ جلد بازی میں کیا گیا فیصلہ ہے ۔ اس کے نتیجہ میں خاص طور پر آٹو ڈرائیورس پر معاشی بوجھ عائد ہوگا ۔ جو پہلے ہی مسائل کا شکار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ حکام کا یہ اقدام سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کے مغائر ہے ۔عدالت نے آدھار کے لزوم کی مخالفت کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT