Monday , October 23 2017
Home / Top Stories / آذربائیجان کے تیل کے کنویں میں آتشزدگی ایک ہلاک ‘30لاپتہ

آذربائیجان کے تیل کے کنویں میں آتشزدگی ایک ہلاک ‘30لاپتہ

A still image from a video footage shows an oil platform on fire in the Caspian Sea, Azerbaijan, December 5, 2015. REUTERS/MEYDAN TV via Reuters TV

باکو۔6ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بحرکیسپین میں تیل کے ایک کنویں میں آگ لگ جانے سے وہاں کام کرنے والا کم از کم ایک شخص اور دیگر 30لاپتہ ہوگئے ۔ آذربائیجان کی برقی توانائی کمپنی سوکار نے جو سرکاری زیر انتظام ہے کہا کہ مزید 32 افراد کا اندراج کیا جاچکا ہے ۔ کمپنی نے اپنی ویب سائیٹ پر 62 کارکنوں کے نام درج کئے ہیں جو اس آفت میں پھنس گئے تھے ۔ صدر آذر بائیجان الہام علی ایف نے کہا کہ ایک شخص آتشزدگی کی اس واردات میں ہلاک ہوگیا جب کہ بچاؤ کارروائی دیگر ارکان عملہ کو باہر نکالنے پر مرکوز ہے جو ایک زبردست سمندری طوفان سے متاثر ہوئے ہیں ۔  حکومت آذربائیجان نے کہا کہ بحرکیسپین کے پلیٹ فارم نمبر 10 پر گیس پائپ لائن میں آگ لگ جانے سے تیل کا یہ کنواں جو ازیری۔ چراغ گنیشلی کے ساحل کے قریب ہے تباہ ہوگیا ۔ حادثہ کی جھلکیاں آذر بائیجان کے ٹی وی پر دکھائی گئی ہیں جس میںپورا پلیٹ فارم شعلوں کی لپیٹ میں دکھایا گیا ہے جب کہ اطراف میں پُرشور سمندر کی موجیں نظر آرہی ہیں ۔ ابتدائی اطلاعات کے بموجب ناسازگار موسمی حالات کے باوجود 37 افراد کو بچالیا گیا جب کہ ایک شخص ہلاک ہوگیا اور دیگر 30 لاپتہ ہیں ‘ بچاؤ کارروائی ہنوز جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT